اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مارکیٹس اور کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، اس وقت ساری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر اپوزیشن ہر تعاون کےلیے تیار تھی، شہباز شریف نے واپس آکر وزیراعظم کو تعاون کا مسودہ پیش کیا، طبی عملے کو ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے الزام لگایا پاناما پر بات نہ کرنے کےلیے 10 ارب کی پیشکش کی، مئی 2017 میں شہباز شریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ کیا، عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں، 10 ارب کی پیشکش کیسے ہوئی، ان کے وکلا نے عدالت سے 3 سال میں 33 بار مہلت مانگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر شہباز شریف پر الزام لگایا تھا، آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، آج کہا گیا کورونا کی وجہ سے بابر اعوان پیش نہیں ہوسکتے، کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا، بابر اعوان نے آج اس کیس میں پیش ہونا تھا، شہباز شریف کی ہر روز پیشی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button