اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ، 6 نومبر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ میں عطا الحق قاسمی کے کیس میں ابھی تک اسحاق ڈار نے رقم جمع نہیں کروائی ، اسی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر نئے قوانین بنانا ہونگے

نااہلی ریفرنس کے حوالے سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے اس پر کارروائی نہیں کی ، آئین کے آرٹیکل 63 کی رو سے اسحاق ڈار ڈیفالٹر ہیں ، 30 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن نااہلی کی کارروائی شروع کرے۔

Back to top button