اسد عمرکا تحریک انصاف کا ساتھ نہ چھوڑنے کااعلان

سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے تحریک انصاف کا ساتھ نہ چھوڑنے کااعلان کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہنا تھاکہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔
لاہور میں اسموگ پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔
