غزہ،ترک فرینڈشپ ہسپتال کے قریب بمباری،23فلسطینی شہید

غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی طیاروں نے رفاح کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا، زیتون محلے میں گھر پر بمباری سے 7 جب کہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے، دونوں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فورسز نے نابلس کے خصوصی اسپتال پر بھی دھاوا بولا اور طیاروں نے رفاح شہر کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا ہے۔

Back to top button