اسرائیل نے اپنے ہی 7قیدیوں کو ہلاک کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنے ہی 7 قیدیوں کو ہلاک کر دیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری بے رحمانہ بمباری کے دوران بھوک وپیاس کے شکار فلسطینی خوراک اور پانی کے حصول کیلئے اپنی جانیں خطروں میں ڈال رہے ہیں۔
جنوبی افریقا، برازیل اور فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ بھارت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارت نے شمالی غزہ میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں کے قتل پر افسوس کااظہار کیا ہے جبکہ امریکی صدر اس حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ امریکا فضا سے غذا پھینکے گا۔

Back to top button