اسرائیل کی ریلیف کیمپوں پربمباری،مزید180فلسطینی شہید

غزہ کے جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے، مزید 180 فلسطینی شہید ہو گئے،شہداکی تعداد 22ہزار سے تجاوزکر گئی۔
نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر تابڑ توڑ حملے کیے جہاں خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے جب کہ نصیرات کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
