اداکارہ حمائمہ ملک کس بھارتی ہیرو پر فدا تھیں؟

معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے سلمان خان وہ پہلے مرد ہیرو تھے جن پر وہ فدا تھیں، سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ کچھوائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ان کی اداکاری دیکھ دیکھ کر ہی اداکارہ بنیں۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈز پر مبنی تصاویر خریدتی اور دیکھتی تھیں اور یہ کہ سلمان خان کی اداکاری کو دیکھ ہی ان میں اداکارہ بننے کی خواہش پیدا ہوئی، انہوں نے لکھا کہ سلمان خان کی فلمیں دیکھنے کے بعد ہی انہیں فلموں سے لگاؤ ہوا اور ان کے لیے بالی وڈ اداکار دنیا کے سب سے خوبصورت اور ہینڈسم مرد رہے ہیں۔حمائمہ ملک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سلمان خان ان کا پہلا کرش رہے، ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی اور ان کی پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے سلمان خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، بعض صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کیے کہ سلمان خان پھر بھی حمائمہ ملک کو انسٹاگرام پر ریپلائی نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارئوں کا اب آہستہ آہستہ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب رجحان بڑھتا جا رہا ہے، اور وہ بھارتی اداکاروں کے گن گانے لگی ہیں، اداکارہ حمائمہ ملک کی طرح اداکارہ حرا مانی نے بھی سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کردہ تصویر شیئر کر کے انہیں مبارک باد پیش کی تھی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔جبکہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ میں قربتیں بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں، دونوں کی اکٹھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہی ہیں۔

Back to top button