’’ اسلامی ٹچ ‘‘دینے والوں کو اب ’’ قانونی ٹچ ‘‘کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے،’’ اسلامی ٹچ‘‘ دینے والے فنکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ’’قانونی ٹچ‘‘ سے بھاگ رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہناتھاعالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، ہر چوری پکڑے جانے پر ’’جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی‘‘ مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہناتھاعمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

Back to top button