اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کیسے ایک ہوگئے؟
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ اسلام اور دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں اور کوئی مذہب اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قانون کی عملداری نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ، کرپشن ملک میں قانون نہ ہونے کی علامت ہے، امیر طبقے کی کرپشن کے باعث ہم اب تک ترقی پذیر ملکوں میں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلطیاں حکمرانوں نے کیں لیکن بدنام پاکستان ہوا، جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے ، اس پر کچھ نہیں کہا جا رہا، بھارت پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا۔
