فیصل آباد بے لباسی کیس:ملزموں کی آواز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ
پولیس نے فیصل آباد میں خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں ملزموں کی آواز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیس کے گرفتار ملزموں کی آواز کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے ملزموں کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم فارنزک لیبارٹری لاہور میں پہنچایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں خواتین کو ”بے لباس” کرنے سے متعلق آواز ہے، ویڈیو میں ریکارڈ آواز کا موازنہ کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ تھانہ ملت ٹاؤن میں درج مقدمے میں 9 ملزموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے تاہم گرفتار 5 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
واضح رہے کہ فیصل آباد کے ملت بازار میں 6 دسبمر کو چار خواتین پر دکانداروں نے چوری کے الزام پر تشدد کیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد بھی نظر آیا اور خواتین بے لباس بھی نظر آئيں۔
