کرینہ کپور ، امریتا اروڑا کرونا میں مبتلا
بھارتی اداکارائیں کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کرونا میں مبتلا ہو گئی ہیں، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں نے خود آئسولیٹ کر لیا۔
بالی ووڈ بے بو نے 9 دسمبر کو اپنی ‘گرل گینگ’ کے ساتھ پارٹی کی تھی، اس پارٹی میں ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا بھی شامل تھیں۔
اداکار انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کے گھر پر کرسمس سے پہلے پارٹی میں ارجن کپور، مسابا گپتا کو بھی دیکھا گیا تھا۔
بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
کرینہ کپور اور امریتا اروڑا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی شریک رہی تھیں۔
