سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، فی تولہ قیمت میں دوبارہ معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 739 روپے ہوگئی ہے ، عالمی صرافہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
