اسمارٹ فون استعمال کا بے جا استعمال نقصان دہ ہے

آج کے دور میں ہر عمر کے لوگوں کو اسمارٹ فون کی لت لگی ہوئی ہے، یہ عادت انسان کی زندگی کو بُری طرح اثر انداز کرتی ہے۔ اسمارٹ فونز کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا ہمیں آنکھوں اور سر درد کے مسائل سمیت مختلف بیماریوں کی طرف لے جاتا ہے۔
اس عادت میں مبتلا افراد کےلیے سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ وہ موبائل فون استعمال کرنے کے لیے کچھ وقت یعنی گھنٹے متعین کر لیں تاکہ وہ اس حد میں رہ کر ہی موبائل فون استعمال کریں۔
آج ہم آپ کو موبائل فون کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے حوالے سے چند تجاویز بتانے والے ہیں جن پر عمل کر کے آپ کافی حد تک اس عادت پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
موبائل فون استعمال کرنے کی عادت پر قابو پانے کےلیے سب سے زیادہ اہم چیز یہی ہے کہ آپ گھر میں موجود بچوں یا نوجوانوں کے موبائل استعمال کرنے یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے کا ایک وقت متعین کرلیں کہ دن بھر میں اتنے گھنٹے موبائل فون ہی استعمال کرنا ہے۔
وقت متعین کرنے کے بعد ضروری ہے کہ والدین بچوں پر نظر رکھیں اور ساتھ ہی خود بھی موبائل فونز استعمال کرنے کی ایک حد مقرر کر لیں، جب گھر کے تمام لوگ ایک ہی اصول پر چلیں گے تو ایسے اس عادت پر قابو پانا آسان ہو جاتا ہے۔
اپنے گھر میں موبائل فون استعمال کرنے کے حوالے سے اصول بنا لیں، خاص طور پر کھانا کھاتے وقت یا جب سب گھر والے مل کر ساتھ بیٹھیں تو اس وقت کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
اپنے گھر میں یہ اصول سب کےلیے رکھ دیں کہ رات میں بستر پر لیٹتے وقت ٹی وی اور موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کیوں کہ ہم سب سے زیادہ بستر پر سونے کے وقت لیٹ کر موبائل فون استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہماری عادت بن جاتی ہے جو صحت کےلیے بھی بے حد نقصان دہ ہے۔
یہ بہت ضروری ہے کہ گھر میں موجود ہر شخص کو موبائل فون کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بات چیت کرکے انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی موبائل فون کا زائد استعمال کرنے سے پہلے ایک بار اس کے نقصانات کے بارے میں ضرور سوچے۔
