اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 80 پوائنٹس (2.54 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 42 ہزار 480 پر بند ہوا۔نئے سال کے آغاز سے مارکیٹ میں 4.28 فیصد یعنی ایک زہزار 745 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 665 اضافی پوائٹنس کے ساتھ 41 ہزار 400 پر بند ہوئی تھی جس پرتجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ‘نئے سال کی خوشی’ کا نتیجہ ہے کہ موجودہ سال کے لیے مثبت معاشی اشارے ہیں۔گزشتہ ہفتے میں جب ان دنوں مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے عام طور پر دن کے اختتام پر فوائد زائل ہوجاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار منافع لینے کی طرف مائل ہوتے ہیں-
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ میکرو اشارے کی بدولت سرمایہ کاروں کی امید میں اضافہ ہوا جس میں افراط زر بھی شامل ہے جو نومبر 19 کے لیے 12.63 فیصد تھی جس سے مارکیٹ کی توقعات پوری ہوئی۔ایک انتظامی کمپنی کے فنڈ منیجر نے بتایا کہ آج کے مثبت نتائج میں ممکنہ وجہ باہمی فنڈز کی شرکت تھی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، داؤد ہرکولس (ڈی ایچ)، حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی) اور لکی سیمنٹ (ایل یو سی کے) جیسی بڑی کمپنیوں کو مقرر کردہ وزن میں تبدیلی کے ساتھ حال ہی میں کے ایم آئی انڈیکس کی بحالی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بحالی کے ساتھ بہت سے باہمی فنڈز جنہوں نے پہلے حصہ نہیں لیا تھا وہ نئی پوزیشنیں لے رہے ہیں جس کے باعث آج کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈپٹی ہیڈ ریسرچ علی اصغر پون والا نے کہا کہ کارپوریٹ کی جانب سے ادائیگی پر ٹیکس میں چھوٹ سے متعلق خبروں کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحانات رہے۔ایک مضبوط توقع ہے کہ رواں سال سود کی شرح کم ہوگی جو سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گی ، مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی سرگرمی دن بھر بلند رہی اور تقریباً 28 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مشترکہ کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 19 فیصد اضافے کے ساتھ 23 کروڑ 80 روپے کے حصص کا تبادلہ ہوا ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ملک میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھی اشاریوں میں اضافہ ہوا۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں بشمول مسلم لیگ (ن) کے مابین آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بارے میں ایک معاہدہ طے ہوچکا ہے اور اس بارے میں پارلیمنٹ میں جلد ووٹنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button