نئے سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سال کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 665 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 400 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے بلند ترین 41 ہزار 544 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 6 ارب 22 کروڑ روپے مالیت کے 23 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 254 کی قدر میں اضافہ، 75 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔
کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں کے الیکٹرک لمیٹڈ 11 کروڑ 19 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، یونیٹی 2 کروڑ 65 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ایف ایف ایل1 کروڑ 74 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، اے وی این 99 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ ٹی آر جی پاکستان 96 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button