اسٹیبلشمنٹ کی متنازعہ سے آئینی کردارکیطرف منتقلی خوشحالی کیلئے ناگزیر

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل ہونا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور ملک کے اعلیٰ ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس سروس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی غیر معمولی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے، منتقلی کی ادارہ جاتی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو بے مثال اور تاریخی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے غیرمتوقع ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کےچیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانیے، ارشد شریف قتل سمیت مختلف اہم نوعیت کے قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

Back to top button