یوکرینی حکام کی طیارہ ہائی جیک ہونے کے دعوے کے بعد تردید

یوکرینی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے شہریوں کے انخلا کے لیے افغانستان پہنچنے والے طیارے کو نامعلوم افراد ہائی جیک کر کے ایران لے گئے۔
روسی خبررساں ادارے ’تاس‘ کی رپورٹ کے مطابق یینن نے کہا کہ ’منگل کے روز ہم سے طیارہ چوری کرلیا گیا اور وہ یوکرینی شہریوں کو ایئرلفٹ کرنے کے بجائے نامعلوم مسافروں کے گروہ کے ساتھ ایران کی جانب پرواز کر گیا۔
نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ اس کے بعد ہماری انخلا کی مزید تین کوششیں ناکام رہیں کیوں کہ ہمارے شہری کابل ایئرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔
Today, a Ukrainian military plane took 83 more people out of Kabul. 31 Ukrainians + foreigners: journalists of @RFERL, @WSJ, @USATODAY, human rights activists, Afghan women & kids. They’re safe in Kyiv. We don’t abandon our people and help others. Working on further evacuations.
— Dmytro Kuleba (@DmytroKuleba) August 22, 2021
رپورٹ کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہائی جیکز مسلح تھے تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا ہے اور کیا یوکرین طیارہ برآمد کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔
تاہم انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ یوکرینی سفارت سروس وزیر خارجہ کی نگرانی میں اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے کریش ٹیسٹ موڈ میں کام کر رہی ہے۔
دوسری جانب یوکرائن کے وزیر خارجہ نے اپنے نائب وزیر خارجہ کی جانب سے طیارہ ہائی جیکنگ کی اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ہمارا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا ہے ۔
