بھارت ، افغانستان ورلڈکپ سے باہر ، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں
بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں ، ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔
افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو فتح کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا جو حریف ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔کین ولیمسن نے 40 اور کونوے نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
نجیب اللہ نے 48 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ٹم سائوتھی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، محمد بنی نے 14 رنز بنائے ، افغان ٹیم نے نیوزلینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور امکان ہے کہ اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔
اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو ہرا دیتا ہے تو وہ رن ریٹ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا تاہم اگر افغانستان بلیک کیپس کے خلاف جیت جاتا ہے تو بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہوگا۔
واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔گروپ 1 میں اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ 8 پوائنٹس ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 6 اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
