اداکارہ حبا بخاری جلد پیا گھر سدھار جائیں گی

اداکارہ حبا بخاری نے جلد پیا گھر سدھارنے کا عندیہ دے دیا ہے ، ’دیوانگی، یہ عشق ہے، ہارا دل، تڑپ اور بے رخی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے مداحوں‌ جلد شادی کی خبر سنا کر حیران کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ تصدیق کی کہ وہ جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔

اداکارہ ترکی و دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شوز میں شرکت کریں گی ، زیادہ تر مداحوں نے اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کی۔

ایک مداح نے انہیں تجویز دی کہ وہ شادی سے متعلق پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں ۔ایک مداح کے سوال پر اداکارہ نے قسم کھا کر کہا کہ وہ کسی ’لڑکے‘ سے ہی شادی کریں گی۔شادی کب کر رہی ہیں کہ سوال پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں دی۔

زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کے مطابق رواں سال کے اختتام تک حبا بخاری منگنی کریں گی اور سال 2022 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

Back to top button