افغان کیویزمیچ کی وکٹ تیار کرنیوالا کیوریٹر کی مشکوک موت

ابوظبی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں وکٹ تیار کرنے والا کیوریٹر موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکٹ تیار کرنے والے کیوریٹر موہن سنگھ نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ ان کی موت سے متعلق مکمل حقائق سامنے نہیں لائے جا سکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن گزشتہ 18 سالوں سے شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم میں وکٹ کی تیاری کے حوالے سے کیوریٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ یو اے ای میں اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے ۔

Back to top button