افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے سے پاک فوج کے 3 جوان زخمی

افغان سرحد سے فائرنگ اور باردودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وشمالی وزیرستان  کے قبائلی اضلاع میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور افغان سرحد سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی زخمی و گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان  کے اندر سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں دیواگر میں پاکستانی فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی۔

بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تاہم دہشتگردوں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان  سے مسلسل درخواست کر رہا ہے کہ وہ موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے ، پاکستان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Back to top button