بھارتی فلموں کے معروف ولن انوپم شیام دنیا سے رخصت ہوگئے

کئی بھارتی ڈراموں اور فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے والے انوپم شیام تریسٹھ  برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے ۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق انوپم شیام گزشتہ چند سال سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

دوران علاج طبی پیچیدگیوں اور زائدالعمری کے باعث انوپم شیام کے متعدد اعضا ناکارہ ہوگئے، جس وجہ سے وہ 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب دنیا سے چل بسے۔

انوپم شیام نے 1996 میں فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم کرن کھیر اور امریش پوری جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ریلیز ہوئی۔

شوبز شخصیات نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا  ہے۔

Back to top button