اقراء عزیز کی لبنانی ہم شکل

حال ہی میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کانٹینٹ کریئیٹو ایجنسی کے مالک و فوٹوگرافر فرحان خان شیروانی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تھی۔ لاہور کے نوجوان فرحان خان شیروانی کی تصاویر دیکھ پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی لوگ بھی دھوکہ کھا کر انہیں رنبیر کپور ہی سمجھ بیٹھے تھے۔
5e9e88f9034735ed238d9397c2
فرحان خان شیروانی کی تصاویر کے وائرل ہونے سے قبل اپریل میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل عرب فیشن بلاگر روزا کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تھی اور پہلی بار روزا کی تصاویر دیکھنے والے افراد نے عرب بلاگر کو پاکستانی اداکارہ ہی سمجھا تھا۔ روزا کی تصاویر جہاں پاکستان میں خوب وائرل ہوئیں، وہیں ان کی تصاویر کو مشرق وسطیٰ اور بھارت میں بھی پسند کیا گیا۔
5ed8aa41b598eاور اب پاکستان کی نوجوان اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی آرکیٹک لڑکی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جو پہلی نظر میں بالکل پاکستانی اداکارہ کی اوریجنل کاپی ہی دکھائی دیتی ہیں۔ اقراء عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی ویڈیو دیکھ کر عام لوگوں کی طرح اداکارہ کی بہن بھی دھوکے میں آگئیں اور انہوں نے بھی پہلی نظر میں لبنانی لڑکی کو اپنی بہن سمجھا۔


اقراء عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے اپنی ٹوئیٹ میں لبنانی آرکیٹک لڑکی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی پہلے یہی سمجھا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی ان کی بہن اقراء عزیز ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ لیکن ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی اقراء عزیز کی ہم شکل ہیں۔
سدرہ عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں لبنانی لڑکی کو اپنے منگیتر کے ساتھ عربی گانے پر گاڑی میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لبنانی لڑکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دیگر لوگوں نے بھی انہیں اقراء عزیز کی ہم شکل قرار دیا، جس پر لبنانی لڑکی نے بھی ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے گوگل پر اقراء عزیز کی تصاویر دیکھیں، وہ بہت خوبصورت ہیں۔
لبنانی لڑکی نے خود کو اقراء عزیز کا ہم شکل قرار دینے پر پاکستانی لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button