الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر اتفاق نہ ہو سکا
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔شیریں مزاری کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔
الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر غیر رسمی ذیلی کمیٹی بنا دی گئی ، حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری جبکہ اپوزیشن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور راجہ پرویز اشرف ہونگے ، ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس اچھے ماحول میں ہوا ، توقع ہے مزید ایک اجلاس میں فیصلہ کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ نہ ہوسکا اورممبران الیکشن کمیشن کی تعناتی کے حوالے سے فیصلہ ہونے کے آثار بہت کم ہیں ، لیگی رکن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا جلد میرٹ پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔
