پاکستانی 2021 میں گوگل پر کیا تلاش کرتے رہے


رواں برس پاکستانیوں کی بڑی تعداد سرچ انجن گوگل پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، اس سے جڑے میچوں اور کھلاڑیوں کو ہی تلاش کرتے رہے جبکہ رواں برس عوام کو کرونا کی فکر بھی کم ہی رہی جبکہ سیاست، معیشت اور حکومت میں بھی عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہی۔

گوگل ٹرینڈز کی رواں برس جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سال بھر صرف اور صرف سپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے۔ گوگل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان میں تلاش کی جانے والی 10 بڑی معلومات میں سیاست اور معیشت کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا۔ پاکستانی سال بھر پی ایس ایل سمیت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میچز سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے۔

حیران کن طور پر پاکستانیوں نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ قومی ٹیم کے میچ کو تلاش ہی نہیں کیا، اس کے برعکس انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کے میچ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ پاکستانی شہریوں نے سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ کو تلاش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کا بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط سے انکار
پاکستانیوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی 10 معلومات میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، بھارت بمقابلہ انگلینڈ ، پاکستان بمقابلہ زمبابوے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پاکستان سپر لیگ ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں حارث رؤف، دانش عزیز، عابد علی، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، فخر زمان، آصف علی اور شعیب ملک شامل رہے۔

Back to top button