الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو متعدد بار یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے گئے تھے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کیا ہے۔
