امریکہ نے پاکستان کیلئے سفیر نامزد کر دیا

امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے ، جوبائیڈن نے ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر کے لیے منتخب کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تیونس میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر نامزد کر دیا گیا ہے ، ڈونلڈ بلوم کی بطور سفیر پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

ڈونلڈ بلوم خطے میں سفارت کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، ڈونلڈ بلوم وزٍارت خارجہ میں عرب ممالک کے حوالے سے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں ، ڈونلڈ بلوم کابل کے سفارت خانے میں قونصلر برائے سیاسی امور اور لیبیا میں بھی امریکہ کے ناظم الامور کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، ڈونلڈ بلوم مقبوضہ بیت المقدس اور بغداد میں بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔ ڈونلڈ بلوم تیونس میں امریکا کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Back to top button