امریکہ کو فضائی حدود دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا

پاکستان نے افغانستان کیخلاف ڈرون حملوں کے لیے امریکہ کو فضائی حدود دینے کے معاہدے سے سختی سے تردید کر دی ہے ، پاکستان کی جانب سے امریکہ کو فضائی حدود استعمال کرنے کے معاہدے کی چہ مگوئیوں‌ کے بعد دفتر خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

وضاحتی بیان میں دفتر خارجہ کی جانب سے امریکا کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنے کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ امریکی قانون سازوں کو جو بائیڈن انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ پاکستان اور واشنگٹن کے مابین جلد معاہدہ ہونے والا ہے جس کے تحت پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جا سکے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کی ’خواہش ظاہر‘ کی تھی تاکہ امریکی مدد حاصل کی جا سکے۔معروف امریکی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کی شرائط پر تاحال بات چیت جاری ہے۔سی این این کی رپورٹ کے بعد پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے پر کہا کہ ایسا کوئی کچھ نہیں ہے ‘ ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین انسداد دہشت گردی اور خطے میں سیکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ موجود ہے۔

Back to top button