امریکی باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

لیجنڈری امریکی قومی باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ نو سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے، حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بارک اوباما بھی افسردہ ہوگئے۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آنے لگے، مایہ ناز کھلاڑی نیمار نے گول آنجہانی کھلاڑی کے نام کر دیا۔
41 سالہ ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ویلینووا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔ ایلکس ویلینووا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل نو ہی افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ حکام کے مطابق حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔
کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔
Kobe Bryant, despite being one of the truly great basketball players of all time, was just getting started in life. He loved his family so much, and had such strong passion for the future. The loss of his beautiful daughter, Gianna, makes this moment even more devastating….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2020
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبی برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔
Kobe’s last tweet and IG post were for LeBron. I hope LeBron and the Lakers win it all this year. Do it for Kobe. @KingJames @Lakers pic.twitter.com/3mnViEPWD2
— Raymond Ramos (@RaymondRamos_) January 27, 2020
باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا کہ ‘کوبی برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز کے لیے کی تھی، امید ہے کہ لیکرز سارا سال جیتے گی۔
Kobe was a legend on the court and just getting started in what would have been just as meaningful a second act. To lose Gianna is even more heartbreaking to us as parents. Michelle and I send love and prayers to Vanessa and the entire Bryant family on an unthinkable day.
— Barack Obama (@BarackObama) January 26, 2020
سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوبی برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔
باسکٹ بال کے کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوبی نے اپنی آخری ٹویٹ میں لاس اینجلس کی باسکٹ بال ٹیم لیکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، امید ہے لیکرز سارا سال کامیابیاں حاصل کرے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں باسکٹ بال کو ایک کھیل سے زیادہ آپ کی وجہ سے سمجھتا ہوں۔‘
