امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اوروسطی ایشیائی امورایلس ویلزسری لنکا اوربھارت کے بعد 4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئیں۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں اس سے قبل انہوں نے سری لنکا اوربھارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایلس ویلزاس دورے میں پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اور دیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گی اورپاک-امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت ان ملاقاتوں میں مسئلہ جموں وکشمیراورمقبوضہ خطے میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی اوراس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال خصوصاً امریکا اورایران کےدرمیان جاری کشیدگی پربھی گفتگو ہو گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگرکریں گےاورکرفیو کے خاتمے پرزوردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ سفارت کارسے بھارت میں متنازع شہریت بل، جنوبی ایشیا میں کشیدگی پر بھی بات ہوگی اوربھارت میں ہندتوا راج، مسلمان مخالف نفرت انگیزاور پرتشدد کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔
خیال رہےکہ ایلس ویلزجنوبی ایشیا کے دورے میں پہلےمرحلے میں13 جنوری کو سری لنکا پہنچی تھیں جس کے بعد 15 جنوری کوبھارت کےدورے پرآگئی تھیں۔ دفترخارجہ سے 10 جنوری کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایلس ویلز2019 میں امریکااوربھارت کے کامیاب مذاکرات کےبعد امریکا-بھارت کی اسٹریٹجک گلوبل پارٹنرشپ کوآگےبڑھانے کےلیے بھارتی حکام سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ تاجربرادری اورسول سوسائٹی کےارکان کےساتھ باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال بھی کریں گی۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بھی دورہ پاکستان میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ایلس ویلز نے اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button