امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان آمد پر ہرقسم کی تلاشی پر مثتثنیٰ قرار

پاکستان کی جانب سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کو پاکستان آمد پر ہر قسم کی تلاشی سے مبرا قرار دے دیا گیا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7 رکنی وفد کے ساتھ 7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گی ، وفد کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی، سکینگ سے استثنیٰ ہوگا ، امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہیں بنائی جائیں گی جبکہ ان کی آمد اور روانگی کے موقع پر وی آئی پی اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے گا۔
امریکی وفد کو پی سی آر ٹیسٹ سے بھی استثنیٰ ہوگا، ان کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے پانچ پانچ افراد کو خصوصی انٹری پاس جاری کیے جائیں گے اور انہیں گاڑیوں سمیت اسٹیٹ لاونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے گی ۔
