امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات

امریکہ کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکہ کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن سے ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں‌۔

یاد رہے کہ امریکہ کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن رات گئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں جہاں وہ پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

Back to top button