انتخابات کی تشہیری مہم،الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات کی تشہیری مہم کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا۔پمفلٹ، پوسٹر، کتابچے مقررہ سائز سے زیادہ شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔
لاہور کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) نے الیکشن 2024ء کی تشہیری مہم کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا۔ پرنٹنگ مٹیریل پر پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا جبکہ بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ڈی ایم او عمر مقبول کا کہنا تھا کہ سیاسی امیدوار، الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصویر نہیں چھاپ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکلر پر درج ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے والے پرنٹنگ پریس مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Back to top button