کس کس شہر میں جلسہ ہوگا؟ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا شیڈول جاری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے الیکشن 2024 کیلئے انتخابی مہم کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے۔ اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار، 2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 فروری کو میرپورخاص، چار فروری کو حیدرآباد، پانچ فروری کو کراچی، چھ فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر وہ انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Back to top button