انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعمران خان اور اسد عمر کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پی ٹی چیئرمین عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Back to top button