انور مقصود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کر دی

معروف ڈاراما نگار، مزاحیہ تنقید نگار اور مصنف انور مقصود نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔
انور مقصد کے نام سے کی جانے والی پوسٹس آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں، جن میں سیاستدانوں سمیت دیگر اہم شخصیات پر تنقید کی جاتی ہے۔ٹوئٹر اور فیس بک پر ایسے متعدد اکاؤنٹس ہیں جن پر نہ صرف انور مقصود کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں بلکہ وہ اکاؤنٹس ان کے نام سے بنے ہوئے ہیں اور مذکورہ اکاؤنٹس سے نہ صرف مصنف کی تحریروں کے ٹکڑے شیئر کیے جاتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے سیاستدانوں، فوجی جرنیلوں، کاروباری شخصیات اور سماجی شخصیات پر بھی بعض اوقات تنقید کی جاتی ہے۔تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ان کا کوئی اکاونٹ نہیں۔
On the request to help tackle his fake account profiles – Anwar sb was gracious to record a video to clarify that he does NOT controls or manage any social media account
Please report all Fake profiles across all social media platforms that are being run on his name
Thank you https://t.co/90gA70mGUZ pic.twitter.com/2gycVsyOpT
— Awab Alvi (@DrAwab) June 6, 2020
ڈراما نگار نے حال ہی میں اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کیے جانے کے بعد وضاحت کی کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔انور مقصود نے عوام سے گزارش کی کہ ان جعلی اکاؤنٹس پر یقین نہ کریں اور انہیں یہ اکاؤنٹس ختم کروانے میں مدد فراہم کریں۔
Thank you everyone – the account that we identified as Anwar Maqsood account was renamed to Rana Sanaullah – this account was created in 2010 & had 68k followers and 528 tweets with 1st tweet in 29th March
In the meanwhile someone registered a new account with the same name 😅 https://t.co/9ZBQE7SMJy pic.twitter.com/IyeBhCVGTS
— Awab Alvi (@DrAwab) June 6, 2020
ڈراما نگار و مصنف نے جعلی اکاؤنٹس کو ختم کروانے کے لیے متعلقہ محکموں سے بھی رجوع کرلیا۔سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے انور مقصود کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وضاحت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
انور مقصود کی وضاحتی ویڈیو صدر مملکت عارف علوی کے صاحبزادے ڈینٹسٹ ڈاکٹر عواب علوی نے شیئر کی، جس میں ڈراما نگار وضاحت کرتے سنائی دیتے ہیں کہ ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔انور مقصود نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کے پاس اسمارٹ فون تک نہیں اور وہ نوکیا کا سادہ موبائل استعمال کرتے ہیں، جس پر وہ میسیج تک درست انداز میں نہیں لکھ پاتے۔
ڈراما نگار اور مصنف نے اپنے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے افراد کو بھی درخواست کی کہ ان کے نام سے یہ حرکت بند کی جائے، انہوں نے انڈسٹری کو 50 سال دیے ہیں، ان کا نام خراب نہ کیا جائے۔
The account which was initially Anwar Maqsood's account now renamed to @RanaSanaullahPk has now chosen to block me 😆
What good will that do? Old tweets remain 😅
Twitter needs to slap this troll for good – throw away his kick of being able to influence his 67k followers https://t.co/90gA70mGUZ pic.twitter.com/W6k7TDdyZo
— Awab Alvi (@DrAwab) June 6, 2020
ڈاکٹر عواب علوی نے انور مقصود کے نام سے بنائے گئے ایک جعلی اکاؤنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو اس کے خلاف رپورٹ دینے کی درخواست بھی کی، تاہم بعد ازاں مذکورہ اکاؤنٹ نے اپنا یوزر نیم تبدیل کرکے سیاستدان رانا ثناء اللہ کے نام سے رکھ لیا۔
