انوشکا شرما کی دوبارہ مداحوں کو بڑی خوشخبری سنانے کی تیاریاں

مقبول بھارتی جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں تیزی س گرم ہونے لگی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب چہ میگوئیاں جاری ہیں، کہ دوسرا بچہ کب آںے والا ہے تاہم جوڑے کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے، دونوں کے ہاں شادی کے چار سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان بھی بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل کیا تھا اور اس بار بھی انہوں نے تاحال اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان نہیں کیا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انوشکا شرما کو حال ہی میں میٹرنٹی ہوم کلینک کے باہر دیکھا گیا، جہاں فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے انہیں منع کر دیا، اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گی، اس لیے ان کی تصاویر شائع نہ کی جائیں، انوشکا شرما چند ماہ سے عوامی تقریبات سے دور ہیں اور وہ شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ بھی سفر کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھی شوہر کے ہمراہ کم دکھائی دیں گی اور جلد ہی دونوں اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا باضابطہ اعلان کریں گے، رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ انوشکا شرما چند ماہ کے حمل سے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ حمل کے چوتھے یا پانچویں مہینے میں ہیں۔

Back to top button