انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق منگل کو ڈالر کی قیمت 18 پیسے کے اضافے کے بعد 225.12 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، منگل 20 دسمبر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 59.85، اماراتی درہم 61.29، کویتی دینار 735.28، عمانی ریال 584.72، بحرینی دینار 597.15 اور قطری ریال کی قدر 61.62 روپے رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.70 اور یورو کی قدر 238.83 روپے رہی، دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 231.8 اور قیمت فروخت 234.1، سعودی ریال کی قیمت خرید 64.2 اور قیمت فروخت 64.8 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 67.4 اور قیمت فروخت 68 روپے رہی۔

Back to top button