انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے سستا،220.40 کا ہوگیا

پاکستان کیانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید 43 پیسے کی کمی کے بعد 220.40 روپے ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 224.90روپے کی سطح پر مستحکم رہا،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی محدود پرواز بھی دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 27 پیسے کے اضافے سے 221.10 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

کرنسی ماہرین کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس فٹیف کی جانب سے پاکستان کو وائیٹ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد بیرونی قرضوں کا حصول سہل ہونے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی امید جیسے عوامل کے باعث پیر کو بھی انٹربینک میں ڈالر ریورس گئیر میں رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔

اس ضمنی میں معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی چین سے 6.3ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کی کوششوں اور سعودی عرب کو پاکستان میں جدید پیٹرو کیمیکل ریفائنری میں 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنے کی اطلاعات سے مارکیٹ میں امید کی لہر پیدا ہوئی۔

Back to top button