چار پیروں والا روبوٹ گول کیپنگ کرنے لگا

امریکہ میں یونیویرسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے ایک چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپر بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ربوٹک گول کیپر گول روکنے کے لیے نیچے بیٹھتا ہے، اچھلتا ہے، سائیڈ میں ہوتا ہے اور ڈائیو مارتا ہے اور واپس اپنی جگہ پر آجاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹک گول کیپر 87.5 فی صد گول شاٹس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا جبکہ انسان گول کیپروں کے گول روکنے کی اوسط شرح 69 فی صد ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس روبوٹک کتے کو ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی ہے۔ یہ مشین لرننگ کی ایک ذیلی قسم ہے جو مصنوعی ذہانت کو اس کے فعال کے ردِ عمل سے سیکھنے کا اہل کرتا ہے۔

امریکی ماہرین نے ایک مقالے میں لکھا کہ محققین نے ایک ری اِنفورسمنٹ لرننگ فریم ورک پیش کیا ہے جو چار پیروں والے روبوٹ کو حقیقی دنیا میں گول کیپر کا کام کرنے کا اہل کرتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقالہ مستقبل میں شائع کیا جائے گا،منی چیتا نامی یہ روبوٹ میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بائیو مِمیٹک روبوٹکس لیبارٹری کی تخلیق ہے۔

Back to top button