انڈونیشیاکاپاکستانی طلبہ کےلیےاسکالرشپ کااعلان

انڈونیشیا کےسفیرآئیوان سویوڈھی عامری نےلاہورمیں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا،اس موقع پرانہوں نےجامعہ کےطالب علموں کواسکالرشپ دینےکااعلان کیا۔
تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کےسفیرآئیوان سویوڈھی عامری کا ورچوئل یونیورسٹی کےدورےکےموقع پرکہنا تھا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ اورفیکلٹی ممبرزکواسکالر شپ دےرہےہیں۔
سفیرنےکہا کہ اسکالرشپ میں فیس، رہائش، میڈیکل اورسفری اخراجات بھی شامل ہیں، امید ہے پاکستان اورانڈونیشیا تعلیمی میدان میں تعاون جاری رکھیں گی۔ قبل ازیں گزشتہ سال اپریل میں چین نے بیس ہزارپاکستانی طلبا کواسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں سعودی عرب نے583 پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ملک میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button