جرمن چانسلراینگلامرکل کی وزیراعظم عمران خان کودورہ جرمنی کی دعوت

جرمن چانسلراینگلا مرکل نےغیررسمی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کودورہ جرمنی کی دعوت دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنزپرملاقاتیں جاری ہیں،عمران خان کی جرمن چانسلر اینگلا مرکل سےغیررسمی ملاقات ہوئی ،جس میں اینگلا مرکل نےوزیراعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دے دی۔ اس سےقبل وزیراعظم سےکوکا کولا کمپنی کےسی ای اوجیمز کوئین سےکی ملاقات ہوئی تھی،جس میں سرمایہ کاری کےمواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کی پاکستان سے طویل شراکت داری کوسراہتےہوئےکہا تھا حکومت کاروبارمیں آسانی کیلئےریفارمزایجنڈے پرکام کررہی ہے، سرمایہ کاری بڑھنےسےروزگارمیں اضافہ،غربت میں کمی آئےگی،غیرملکی سرمایہ کاروں کوتعاون کی یقین دہانی کراتےہیں۔ کمپنی کےسی ای اونےپاکستان میں کاروبارمیں آسانی کیلئےاقدامات پراظہاراطمینان کرتےہوئےپاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکی یقین دہانی کرادی تھی۔
خیال رہےورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پرملاقاتوں میں وزیراعظم نےاردن کےوزیراعظم،ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم ،یورپی پارلیمنٹ کےصدرڈیوڈ ساسولی اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نےملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نےایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم سےملاقات میں کہا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم غربت کےخاتمےاورتعلیم میں پاکستان کا پارٹنربنے،کلین گرین پاکستان پروگرام کےذریعےماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
عمران خان کی امریکی صدرٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیرایوانکا سےملاقات میں تعلیمی پروگرام پرگفتگو ہوئی،علاوہ ازیں وزیراعظم سےفیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر،یوٹیوب کی سی ای او،سیمنزکمپنی کےسی ای اوسمیت دیگرعالمی رہنماوں،کاروباری شخصیات سمیت سرمایہ کاروں نےبھی ملاقاتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button