اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بچ گئی
عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہربانی ہے جن کی ترسیلات زر کی وجہ سے کئی معاشی مشکلات سے بچے ہوئے ہیں۔
کراچی میں خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج سے 25 سال پہلے جو فرق 25 فیصد تھا جب اب وقت کے ساتھ ضرب ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت میں ہر 5-4 برس بعد عدم استحکام کے حقائق جاننے کے لیے ایک پینل تشکیل دیا جس نے اپنی تجاویز میں بتایا کہ ملک کا پہلا مسئلہ سیونگ ریٹس ہے۔
اتنی بچت نہیں ہوتی جس کی بنیاد پر سرمایہ کاری ہو اور ایسی صورت میں جب سرمایہ کاری ہوگی تو قرض کی بنیاد پر ہوگی۔
