آسٹریلیا میں گالف کی گیند جتنے اولوں نے تباہی مچادی

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں طوفانی بارش کے ساتھ اولے پڑے ہیں جن سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پیر کی صبح کینبرا کے شہریوں کو اس وقت غیر معمولی صورت حال سے دوچار ہونا پڑا جب طوفانی بارش کے ساتھ آسمان سے گالف کی گیند جتنے بڑے اولے گرے۔ کئی مقامات پر معمولات زندگی میں مصروف شہریوں نے خوفزدہ ہو کر گاڑیوں سے نکل کر شیڈز کے نیچے پناہ لی۔
664936 442766274آسٹریلوی ساحلی علاقے میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور سڈنی میں بھی شدید بارش اور بھاری اولے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے تیز ہوا کے ساتھ سمندری طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کو ساحل پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےلیے کہا گیا ہے۔
آسٹریلوی خبر رساں اداروں کی جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ گالف کی گیند جتنے حجم کے اولے آسٹریلوی پارلیمنٹ کی عمارت کو ڈھانپے ہوئے ہیں اور گھروں و گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ویڈیوز میں لوگوں کو طوفانی بارش اور بھاری اولوں سے بچنے کےلیے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کینبرا میں خوف پھیلانے کے بعد طوفانی بارش اور اولے دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور برسبین شہر میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ان دنوں آگ کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے جہاں ریاست وکٹوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے لاکھوں ایکڑ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ آگ سے ریسکیو کارکنوں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک اندازے کے مطابق کروڑوں جنگلی جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button