آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی،ماہرین صحت

ماہر امراض چشم پروفیسر معین کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے۔متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور سے مصنوعی ڈراپس لے کر استعمال کرے اور مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے۔ وائرس 7 سے 10 دن تک اپنا اثر دکھاتا ہے جب کہ یہ وبا  موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کاکہناہے کہ انجکشن  سے بینائی متاثر ہونے کے معاملےکی مکمل چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنےلائے جائیں گے اور تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔پنجاب بھر میں آشوب چشم کے غیر معیاری انجکشن استعمال ہو رہے تھے، انجکشن کی مینوفیکچرنگ اورکلینیکل مسئلےکو تحقیقاتی ٹیم دیکھ رہی ہے جب کہ اسی حوالے سے اسپتالوں کے عملے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Back to top button