ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی۔
19لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔
