آشوب چشم کے جعلی انجکشن کیس میں ملوث ملزم گرفتار

لاہورپولیس نے آشوب چشم کے جعلی انجکشن کے کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جعلی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 87تک پہنچ چکی ہے اورمتعدد افراد کی آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوئی جس پر پنجاب حکومت نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں جعلی انجکشن کا سٹاک قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔
عارف والا سے ناقص اور غیر رجسٹرڈ انجکشن تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ۔ بلال ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال میں انجکشن تیار کرتا اور غیر رجسٹر و غیر لائسنس یافتہ انجکشن اسپتالوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کی گرفتاری عارف والا پولیس کی معاونت سے عمل میں آئی جبکہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں ۔
ذرائع کےمطابق انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔پنجاب حکومت کے مطابق ایک وائل سے 83خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے کمائے جاتے تھے ۔
