آواران میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن ،5دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا ضلع  انٹیلی جنس آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔آپریشن  میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیاگیا۔اسلحہ،گولہ بارود،دھماکہ خیز مواد کاذخیرہ برآمد ہوا۔علاقے میں دیگردہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز بلوچستان کاامن ،استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Back to top button