اپر کرم:فائرنگ کے دو واقعات میں 8 ٹیچر قتل

اپر کرم میں فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ اساتذہ جاں بحق ہوگئے، ایک ٹیچر کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ باقی ہائی سکول میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ سکول کے سٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعد سپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے، اس سے قبل آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔

ٹیچرز کو قتل کرنےوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال لائی جا رہی ہیں۔

Back to top button