اپنےبغیر’میرے پاس تم ہو‘کاسیکوئل بننےنہیں دوں گا

مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے والے گزشتہ ماہ 25 جنوری کواختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ’اگر انہیں کاسٹ کیے بغیر میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا گیا تو وہ اس کو بننے ہی نہیں دیں گے’۔
میرے پاس تم ہو کا آغاز اگست 2019 میں ہوا تھا اوراس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو نشر کی گئی تھی جس میں ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے۔ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد اس کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمرنےعندیہ دیا تھا کہ وہ ڈرامے کا سیکوئل بھی لکھ سکتے ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمرنےایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ اگرچہ وہ اپنے ڈراموں کے سیکوئل نہیں لکھتے تاہم ’میرے پاس تم ہو‘ کا سیکوئل لکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ سیکوئل لکھیں گے یا نہیں مگرانہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پرسیکوئل لکھا جا سکتا ہے۔ ڈرامے کے سیکوئل لکھے جانے کے بعد یہ سوال بھی کیا جا رہا تھا کہ اگرسیکوئل لکھا بھی گیا تھا پہلے سیزن میں مرجانے والے’دانش‘ کو سیکوئل میں کیسے زندہ کیا جائے گا؟ اب اس سوال کا جواب ہمایوں سعید نے دیا ہے اورکہا ہے کہ لازمی نہیں کہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا سیکوئل بنایا جائے۔
5e2eaf3e49590ایک انٹرویومیں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ بھی اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے گا یا نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ’اگران کےبغیرمیرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ ایسا کرنے نہیں دیں گے‘۔ اداکار کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں ہے کہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنایا جائے، اس ڈرامے کا اسی نام سے نیا سیزن بھی بنایا جا سکتا ہے جس کی کہانی اس سے ملتی جلتی ہو۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میرے پاس تم ہوکا پریکوئل بنایا جائے یعنی جو کہانی ڈرامے میں دکھائی گئی نئے ڈرامے میں اس کہانی سے پہلے کی کہانی پربھی ڈراما بنایا جا سکتا ہے۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اوران کی ٹیم نے میرے پاس تم ہو کے سیکوئل یا پریکوئل کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا تاہم ان کے پاس بہت ساری تجویزیں زیرغور ہیں۔
5e37988e5909bایک اورسوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ میرے پاس تم ہو کا اسکرپٹ ان کے پاس 5 سال سے پڑا ہوا تھا اوروہ اپنی فلموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے ڈرامے کا اسکرپٹ نہیں دیکھ پائے تھے۔ اداکار نے ڈرامے میں ’دو ٹکے کی عورت‘ اورخود کومارے جانے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اگر ڈراما اسی طرح نہ بنتا تو شاید اتنا کامیاب نہ ہوتا۔ انہوں نے ڈرامے کے اختتام کے بعد کا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا اورکہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد وہ ریلوے اسٹیشن گئے توایک بزرگ خاتون انہیں زندہ دیکھ کرانہیں چومنے لگیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بزرگ خاتون نے حیرانگی سےپوچھا کہ ’دانش‘ بیٹا تم زندہ ہو‘۔
اداکارنےبزرگ خاتون کی محبت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ڈرامے میں دانش کی موت نے لوگوں کوہلا کررکھ دیا۔ خیال رہے کہ اس ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی جبکہ حرا مانی، سویرا ندیم، انوشے عباسی، مہربانو، سید محمد احمد اوررحمت اجمل نےاہم کردارنبھائے۔ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ جوڑوں کےگرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون کودوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوارکرتےہوئےاوراپنےشوہرسےطلاق حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ڈرامےمیں دکھایا گیا تھا کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر(ہمایوں سعید)کودھوکا دے کران سے طلاق لے کرامیرشخص ‘شہوار’ (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنےکی خواہش مند ہوتی ہے۔ دونوں کی شادی سے قبل ہی امیرشخص شہوارکی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اورمہوش کوبےعزت کرنےکےساتھ ساتھ اپنے امیرشوہرکوجیل بھجوا دیتی ہیں۔ ڈرامےکی آخری قسط میں دانش اپنی سابق اہلیہ مہوش کے گھران سےملنے جاتے ہیں تاہم دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کا انتقال ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button